اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں پانامہ کیس میں نوازشریف کی وکالت کرنے والے سینئر وکیل خواجہ حارث کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں توشہ خانہ میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی،توشہ خانہ کیس میں عمران خان نے سینئر وکیل خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر لیں،خواجہ حارث سمیت 4 وکلا کے وکالت نامے عدالت میں جمع کرادیے گئے۔