فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت و پنجاب کے شہروں میں پٹرول کی قلت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی ایک بار پھرقلت پید اہو گئی، شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی ایک پٹرول پمپوں پر "پٹرول دستیاب نہیں” کے بورڈ آویزاں کر دیے گئے جبکہ دیگر پٹرول پمپوں پرموٹر سائیکل سواروں کو 200 روپے سے زائد کا پٹرول نہیں دیا جا رہا۔

صوبے کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، خوشاب،منڈی بہاو الدین، جوہرآباد اور سلانوالی میں پٹرول کی شدید کمی کے سبب شہریوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔