اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بینکنگ کورٹ کا 31 جنوری کا آرڈر چیلنج کر دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کورٹ حاضری کی اجازت نہ دینے کا بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کیا، ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے اورعدالت کا 31 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔