دونوں جماعتوں کے کارکناں دست وگریباں ہو گئے جبکہ ایک دوسرے پر پتھراﺅ بھی کیا ۔ فائل فوٹو
دونوں جماعتوں کے کارکناں دست وگریباں ہو گئے جبکہ ایک دوسرے پر پتھراﺅ بھی کیا ۔ فائل فوٹو

ملتان،الیکشن کمیشن آفس میدان جنگ بن گیا,متعدد افراد زخمی

ملتان : حلقہ این اے 155 میں ضمنی انتخاب کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے امیدواروں کے ساتھ نون لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن لڑ پڑے،لاتوں گھونسںوں کا آزادانہ استعمال،پتھرائوبھی کیا گیا،متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ملتان کے حلقہ این اے 155 میں ضمنی انتخاب کیلیے( ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلیے اپنے امیدوار کے ساتھ آئے کارکنان کے درمیان لڑائی ہوگئی جس میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ اس موقع پر شدید  نعرے بازی کی گئی ۔

ملتان کا الیکشن کمیشن آفس میدان جنگ بنا گیا ،(ن )لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراﺅ کیا جبکہ آفس میں موجود گملے بھی اٹھا کر ایک دوسرے کو مارے گئے ، دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے،جھگڑے میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کو ریسکیو کی جانب سے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کارکنان کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کروائے اور وہ باہر جب پریس کانفرنس کیلیے آئے تو اسی دوران (ن )لیگ کے طارق شریف بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے، جب یہ قریب سے گزرے تو (ن) لیگ کے کارکنان کی جانب سے گھڑی چورکے نعرے لگائے گئے، جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بھی نوازشریف کے خلاف نعرے بازی کی۔

نعرے بازی سے معاملہ آگے بڑھ گیا اور حالات کشیدہ ہو گئے، دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جماعتوں کے کارکناں دست وگریباں ہو گئے جبکہ ایک دوسرے پر پتھراﺅ بھی کیا ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر الیکشن کمیشن کے دفترکر بند کر دیاہے ،پولیس نے آدھے گھنٹے بعد حالات کو کنٹرول کرلیا۔