ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے دونوں پائلٹوں کو موقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کی،فائل فوٹو
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے دونوں پائلٹوں کو موقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کی،فائل فوٹو

مردان، پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ رہے

مردان:تخت بھائی کے علاقے کیکرو مقبرہ حمید خان کلے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرگیا،دونوں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ۔ رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارےنے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں جہازکو جزوی نقصان پہنچا،دونوں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ۔ رہے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس، میڈیکل ٹیم اور فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے دونوں پائلٹوں کو موقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق ہنگامی لینڈنگ طیارے میں فنی خرابی کے باعث اس وقت کی گئی جب یہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

لینڈنگ کے دوران دونوں پائلٹ محفوظ رہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے پی اے ایف ہیڈ کوارٹر میں انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔