پرویزخٹک نے الیکشن کمیشن سے گورنر کی شکایت کردی

الیکشن کمیشن گورنر کو حکومتی معاملات میں مداخلت سے روکے،چیف الیکشن کمشنر کو خط

               
February 8, 2023 · اہم خبریں, قومی

پشاور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے کہاہے کہ وہ گورنر کے پی کو حکومتی معاملات میں مداخلت سے روکے

پرویز خٹک نے چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال کیا ہے،جس میں  انہوں نے شکایت کی کہ گورنر آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق گورنر کا کام الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینا ہے، موجودہ گورنر کے ہوتے ہوئے صوبے میں آزادانہ الیکشن ممکن نہیں۔

پرویز خٹک نے الزام لگایا کہ گورنر نگراں حکومت پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کے اقدامات کی وجہ سے صوبے میں اسمبلی انتخابات متنازع ہوسکتے ہیں