ضلع دادو ، جیکب آباد،قمبر شہداد کوٹ ، ٹنڈومحمد خان میں تعینات ہیں۔فائل فوٹو
ضلع دادو ، جیکب آباد،قمبر شہداد کوٹ ، ٹنڈومحمد خان میں تعینات ہیں۔فائل فوٹو

جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ 1683 ارب روپے رہا،وزارت خزانہ

اسلام آباد(امت نیوز)معاشی مشکلات میں گھرے پاکستان کا بجٹ خسارہ بڑھنے لگا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق  جولائی سے دسمبر تک بجٹ خسارہ 1683 ارب روپے رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی سے دسمبر تک مجموعی آمدن 4698 ارب روپے رہی اور اسی عرصے میں مجموعی اخراجات 6382 ارب روپےرہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 6 ماہ میں ٹیکس آمدن 3731 ارب روپے رہی جس میں سے وفاق کی آمدن 3428 ارب روپے اور صوبائی آمدن 303 ارب روپے رہی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ جولائی سے دسمبر تک نان ٹیکس آمدن 967 ارب روپے رہی، اسی عرصے میں جاری اخراجات 6061 ارب روپے رہے، سود کی ادائیگیوں پر 2573 ارب روپے اور 6 ماہ میں دفاع پر 638 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بیرونی ذرائع سے 296 ارب روپے قرض لیاگیا، مقامی ذرائع سے1979 ارب روپے حاصل کیےگئے۔