عمران خان کی نااہلی درخواست، لارجر بینچ آج سماعت کریگا

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی درخواست پر لا جر بینچ آج سماعت کرے گا
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ نااہل کرنے کی درخواست کی سماعت کرے گا
لارجر بینچ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہے، سنگل بینچ پر اعتراض کے بعدلارجر بینچ بنانے کا فیصلہ چیف جسٹس نے کیا تھا۔
شہری محمد ساجد نےدرخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
عمران خان نے تحریری بیان موقف اختیار کیا تھا کہ میانوالی کی نشست کے تناظر میں یہ درخواست دائر کی گئی، میانوالی کی نشست سےالیکشن کمیشن ڈی نوٹیفائی کرچکا ہے
عمران خان نے کہنا تھا کہ وہ اب رکن اسمبلی نہیں رہے، اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔