کراچی(اُمت نیوز)ہیڈ آف سیفٹی کیپٹن میلکم رسبی کی سربراہی میں برطانوی سی اے اے ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سی اے اے کا آڈٹ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شروع کردیا ہے۔
پاکستان سی اے اے کا آڈٹ برطانوی سی اے اے ٹیم 18 فروری تک کرے گی، برطانوی سیفٹی ٹیم نے پاکستان سی اے اے کے لائسنسنگ ڈائریکٹوریٹ سے آڈٹ شروع کیا ہے
یو کے سیفٹی ٹیم سی اے اے کے فلائٹ اسٹینڈرڈ، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، ایئروردینیس کا آڈٹ کرے گی
ذرائع کے مطابقبرطانوی سیفٹی ٹیم سی اے اے کے آڈٹ کے بعد پی آئی اے کا بھی آڈٹ کرے گی، آڈٹ میں کامیابی کے بعد برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔