پمز سے صحت سہولت کارڈ کا تمام ریکارڈ چوری

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد کے پمزاسپتال سے صحت سہولت کارڈ کا تمام ریکارڈ چوری ہوگیا ہے،
تفصیلات کے مطابق یہ سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے ، ریکارڈ ڈیٹا اکائونٹس سیکشن سے چوری ہوا ہے۔
وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق کارڈ کے تحت کی گئی ادائیگیاں کی تمام تفصیلات اس ریکارڈ میں تھیں۔
اب اس کا کوئی ریکار موجود نہیں ہے۔، دواؤں اور طبی آلات کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی خرد برد کا خدشہ ہے۔