پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو
پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو

عمران خان کے قتل کا ٹاسک،کالعدم ٹی ٹی پی نے تردید کردی

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو ان کے قتل کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس کی جنگ کسی سیاسی شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبائی ترجمانوں سے ملاقات کے دوران یہ دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے ان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور یہ ٹاسک جنوبی وزیرستان کے 2 لوگوں کو سونپا گیا ہے‘۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے مزید کہا کہ اسی طرح کا بے بنیاد دعویٰ 10 روز پہلے پارٹی کے کچھ ارکان نے کیا تھا، ہماری جنگ سیاسی شخصیات کے خلاف نہیں سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف ہے۔