کابینہ کے اراکین کا چناؤ وزیراعلیٰ اور ان کی قیادت کا اختیار ہے،فائل فوٹو
کابینہ کے اراکین کا چناؤ وزیراعلیٰ اور ان کی قیادت کا اختیار ہے،فائل فوٹو

 پرویز خٹک اگلا الیکشن کس پارٹی سے لڑیں گے?گورنر کے پی نے بتا دیا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے دعوی کیا ہے کہ  پرویز خٹک اگلا الیکشن کسی دوسری پارٹی سے لڑیں گے، انہوں نے  کھبی بھی الیکشن ایک پارٹی سے نہیں لڑا۔

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کو کہتا ہوں آپ کے گورنر4 برس میں 400 آدمیوں سے بھی نہیں ملے مگرآج لوگ کہتے ہیں کہ عوامی گورنر آیا ہے، میرےپاس پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی آتے ہیں۔

الیکشن پر ہاوی ہونے کے الزام سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہار تسلیم کرلی ہے، آپ کی حکومت میں ہم نے انتخابات لڑ کر میئر منتخب کیا، پی ٹی آئی نے قسم کھائی ہے کہ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ سو جنازے ہم نے اٹھائے ان کا ایک ایم پی اے ابھی حاضر نہیں ہوا، عمران خان نے پولیس کو ریاستی اداروں کے خلاف کھڑا کردیا ہے۔