اسلام آباد(امت نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا نہیں برطانیہ گئے ہیں، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
آرمی چیف کے دورہ امریکا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر پاک فوج کا ردعمل سامنے آگیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔
There have been baseless speculations on social media that COAS is visiting USA. It is categorically stated that COAS is on an official visit to UK from 5th to 10th February in connection with 5th Pakistan-UK Stabilisation Conference
1/2— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 9, 2023
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلےمیں دورہ برطانیہ پر ہیں۔ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کیلئے ششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔