صدرمملکت اور عمران خان کی ملاقات،الیکشن کی تاریخ نہ ملنے پر اظہارتشویش

لاہور(امت نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہارکیا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

عمران خان کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صدر عارف علوی کے آئینی اختیارات پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، 90 روز میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین شکنی ہو گی۔