ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ افسر کی گاڑی پر فائرنگ،لیویز اہلکار شہید
فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ ریٹرننگ افسر بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ لے کر سوئی آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ،ذرائع
ڈیرہ بگٹی(امت نیوز)ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ افسر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر عبدالعزیز کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پھلاوغ لوپ کے مقام پر پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ لے کر سوئی آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔