ن لیگی رہنما اور کارکنوں کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول

ملتان(امت نیوز)ملتان میں الیکشن کمیشن آفس میں جھگڑے کے الزام میں گرفتار ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی اور کارکنوں کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔
ملزمان کو حوالات کے بجائے ایس ایچ او کےکمرے میں بٹھایا گیا، ساری رات ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

گرفتار کارکنوں سے ملنے کیلئے آنے والے مٹھائی کے ٹوکرے بھی ساتھ لائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا دفتر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان میدان جنگ بن گیا تھا۔