عدالتی فیصلے کےبعد الیکشن میں دیر نہیں ہونی چاہئے،پرویز الہیٰ

لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات میں اب دیر نہیں کرنی چاہئے۔الیکشن کمیشن فوری طور پر الیکشن کا شیڈول جاری کرے

پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے اتحادی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ خوش آئند ہے، عدلیہ سے انصاف کی امید تھی، عدلیہ نے آئین کی سربلندی قائم رکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیر نہیں کرنی چاہئے، ای سی پی فوری طور پر الیکشن شیڈول کا اعلان کرے