کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں راستہ نہ دینے پر موٹر سائیکل سوار قتل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پیش آیا ہےراستہ تنگ ہونے کی وجہ سے راستہ نہ دینگے پر ملزم نے فائرنگ کردی
۔رمضان نامی شہری اپنے کزن کے ساتھ کہیں جا رہا تھا کہ دوسرے موٹر سائیکل سوار نے اس سے آگے نکلنے کی کوشش کی ،
راستے کی تنگی کی وجہ سے رمضان راستہ نہ دے سکا ۔کچھ فاصلے پر جا کر ملزم نے رمضان نامی شہری پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ہے۔مقتول شیر یاہ بازار میں کام کرتا تھا۔