NA256،مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور

کراچی (اُمت نیوز) ضمنی الیکشن کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ NA256میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ ہماری بات مثبت انداز میں پی پی دوستوں نے سنی ہے، اچھے جواب کی توقعہم پیپلز پارٹی سےکرتے ہیں،
2010 والا کراچی بنائیں گے اگر لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس شہر میں جب بھی اچھا ہوا ہے ایم کیو ایم کے دور میں اچھا ہوا ہے،
ہمیں بہت ساری پارٹیوں کی طرف سے آفرز آ رہی ہیں، ہم نے آفرز کو ٹھکرایا ہے، ہم اپنے سارے تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔
خیال رہے کہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔