پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن کے فیصلے پر قائم رہی تو ن لیگ بھی غور کرے گی،ذرائع
پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن کے فیصلے پر قائم رہی تو ن لیگ بھی غور کرے گی،ذرائع

ن لیگ کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہ کرنےکا اعلان

لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر عدالت جانا چاہتا ہے تو جائے، ن لیگ نہیں جائے گی
لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ وہ 90 روز کے اندر الیکشن کیلئے تاریخ دے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے عدالتی حکم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ن لیگ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر عدالت جانا چاہتا ہے تو جائے، ن لیگ نہیں جائے گی، الیکشن جب بھی ہوتے ہیں، ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔