پشاور، کرپشن کے الزام میں جج کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

پشاور  ( اُمتنیوز) کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر جج کو نوکری سے برطرف کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15ملین کا نقصان جج نے قومی خزانے کو پہنچایاتھا ، تین ملین روپے باقی ہیں جبکہ بارہ ملین روپے ریکور کرلیے گئے ہیں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج پر کرپشن کا الزام  ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے جج سید اصغر شاہ کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا،

حکم نامہ کے مطابق جج سید اصغر شاہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا، جج کو گورنمنٹ سول سرونٹس رولز 2011 تحت برطرف کیا گیا۔