کوہاٹ (اُمت نیوز) کوہا ٹ میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ میں تھانہ صدر کی حدود جرماپل کے قریب پیش آیاد، جس میں ایک خواجہ سرا جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پروگرام سے واپس پیدل اپنےگھر جا رہے تھے، نامعلوم افراد نےان پر فائرنگ کردی ہے۔
پولیس نے لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔