معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ انتقال کر گئے

بشیر بلوچ کو کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ کے قریب اخوند بابا قبرستان میں سپردِ خاک کر دیاگیا۔

               
February 12, 2023 · قومی
بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔فائل فوٹو

بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔فائل فوٹو

کوئٹہ: صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔

مرحوم گلوکار کے بیٹے محمد رضا کے مطابق بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

محمد رضا نے بتایا کہ بشیر بلوچ کو آج دوپہر کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ کے قریب اخوند بابا قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے لوک گلوکار بشیر بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔