ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد( اُمت نیوز)چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ ارشد شریف قتل کے از خود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گا۔
جے آئی ٹی سے یو اے ای اور کینیا میں تحقیقات پر رپورٹسپریم کورٹ نے طلب کر رکھی ہے۔
بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر قائم کی گئی جے آئی ٹی گزشتہ ماہ 12 جنوری کو دبئی گئی تھی، وہاں ایک ہفتے انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی تھی۔
دونوں ممالک میں تحقیقات مکمل کر کے یہ اسپیشل جے آئی ٹی 2 فروری کو پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔