ننکانہ، توہینِ مذہب کے ملزم کے قتل کا مقدمہ24 گھنٹے بعد درج

ننکانہ(اُمت نیوز)چوبیس گھنٹے بعد ننکانہ میں توہین مذہب کے ملزم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہجوم نے حوالات میں بند ملزم کو تھانے سے نکال کر قتل کردیا تھا،فرنیچر، کمپیوٹر اور دیگر سامان تھانےپر دھاوا بول کرتوڑ ڈالا تھا
پولیس اہلکار جان بچا کر تھانے سے بھاگ گئے تھے۔
شیخو پورہ کے آر پی او کا کہناتھا کہ ہجوم نے ملزم کو ہلاک کرکے اس کی لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی، پولیس نے ہجوم کو روکا اور اسے منتشر کیا گیا ۔
ملزم توہین مذہب کے الزام میں تھانے میں بند تھا۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم سابقہ بیوی کی تصویر مقدس اوراق پر لگاکر جادو ٹونا کرتا تھا۔