اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، فائل فوٹو
اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، فائل فوٹو

پنجاب میں انتخابات،الیکشن کمیشن نے گورنر سے وقت مانگ لیا

لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلیے گورنر بلیغ الرحمن سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے انہیں مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے گورنر پنجاب سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا، الیکشن کمیشن نے کل مشاورت کیلیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے اس حوالے سے تین ارکان کی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔

الیکشن کمیشن کا اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد منعقد کیا گیا جس میں چاروں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب میں انتخابات کرانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ انتخابات سے متعلق قانونی و آئینی امور بھی زیر بحث آئے۔