فائل فوٹو
فائل فوٹو

شوکت ترین کی ممکنہ گرفتاری، اپوزیشن کا سینیٹ میں شدید احتجاج

اسلام آباد: سینیٹ میں سینیٹر شوکت ترین کو گرفتارکرنے کے وزیرداخلہ کے بیان پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ۔

وزیر مملکت برائے قانون انصاف سینیٹرشہادت اعوان نے کہاکہ شوکت ترین نے ملکی سلامتی کے خلاف کام کیاان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہیے،شہادت اعوان کے بیان پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔

قائدحزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ سینیٹر شوکت ترین ان کو آئینہ دکھاتاہے اس لیے ان کوگرفتارکرنے کی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کو دھمکیں دی اس پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت کی طرف سے عدلیہ کے خلاف منظم مہم کی مذمت کرتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے ہنگامہ آرائی میں اجلاس منگل کی صبح 10بجے تک ملتوی کردیا۔اجلاس میں شاعر مصنف امجد اسلام امجد اور ضیاءمحی الدین کے لیے دعامغفرت کرائی گئی ۔