لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے ڈالروں کیلیے 80 ہزار لوگوں کی قربانی دی اور معیشت کا بیڑا غرق کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں،یہا ں طاقتور لوگوں کو این آر او مل جاتا ہے،کیا کبھی سنا ہے مغرب میں کسی کو این آر او ملا ہو؟،باہر بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے اس لیے وہ ملک ترقی کرتے ہیں، سنگاپور میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرکے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا، انصاف قائم نہ کرنے والا ملک ترقی نہیں کر سکتا،قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں آ سکتی۔
عمران خان نے کہاکہ ہم نے روس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ، دورہ روس میں ہم نے بھارت کی طرح سستا تیل لینے کی بات کی،میں نے صدر پیوٹن سے طے کرلیا تھا 30 فیصد سستا تیل دیں لیں گے،یہاں واپس آیا تو ہمارے سابق آرمی چیف نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے اقدام کی مذمت کرو،میں نے کہاکہ بھارت نے تو کوئی مذمت نہیں کی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ قانون کہتاہے 90 دن میں الیکشن کراؤ یہ سب کہتے ہیں نہیں ہو سکتے ،یہ کہتے ہیں انتخابات کرانے کیلیے پیسے نہیں ، عمران خان کاکہناتھا کہ ہم اپنے ملک کے لوگوں کیلیے خارجہ پالیسی بناتے ہیں، جب تک آپ خارجہ پالیسی دوسروں کیلیے بناتے ہیں آپ آزادنہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈالروں کیلیے اپنے لوگوں کو قربان کر دیا،ہم نے روس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ، ہماری کوشش تھی روس سے سستی گندم لیں،ہم نے روس سے سستے تیل کی بات کی، لیکن روس اور یوکرین کی لڑائی سے تیل کی قیمتیں اوپر چلی گئیں، ان کاکہناتھا کہ کبھی بھی ہمارے ریزرو ڈالر اتنے کم نہیں ہوئے جتنے آج ہیں ۔