پشاور: باجوڑ کی تحصیل ماموند کےعلاقے زگہ ڈھیرئ سیوئی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے میں محمد جان نامی شخص شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔ تاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی، پولیس کے مطابق محمد جان پیدل گھر جا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے نصب بم کا شکار ہوگئے۔ متوفی پاک آرمی میں ڈیوٹی پر مامور لانس نائیک ہارون اور کسان کونسلر محمد جمیل کے والد تھے۔