90دن میں الیکشن نہ ہونےپر پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے عدالتی فیصلے کے باوجود 90 روز میں عام انتخابات نہ ہونے کی صورت میں نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے آئین بچاؤ تحریک شروع کرنے پر غور شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئین بچاؤ تحریک کے حوالے سے وکلا اور سول سوسائٹی سے مشاورت شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکلا ونگ کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئین بچاؤ تحریک کے پہلے مرحلے میں وکلا، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے اور دوسرے مرحلے میں عمران خان خود میدان میں اتریں گے۔

رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسمبلی ٹوٹنے کے بعد 90 روز میں الیکشن کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان متعدد بار اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ اگر 90 روز میں الیکشن نہ ہوا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی اور آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے