حیدر آباد کے نجی اسکول میں بچی کی ہلاکت پر وزیر تعلیم سندھ کا نوٹس

حیدر آباد(اُمت نیوز) حیدر آباد کے نجی اسکول کی دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہونے والی طالبہ کے معاملے پر وزیر تعلیم سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم وثقافت سید سردار علی شاہ نے واقعے میں بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے واقعے میں بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رفیعہ جاوید نےوزیر تعلیم کی ہدایات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کے ممبران اسکول جا کر جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ پیش کریں گے۔
زیر تعلیم وثقافت سید سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسکول میں بچی کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے