لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ مریم نواز نہ میری لیڈر ہیں، نہ اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ پارٹی کی لیڈر ہیں۔
مریم نواز کے سینئر نائب صدر بننے پر پارٹی عہدہ چھوڑنے والے لیگی رہنما کا کہنا تھا مریم نواز نے پارٹی صدارت سنبھالی تو فیصلہ کروں گا مسلم لیگ ن میں آگے چل سکتا ہوں یا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملا تو الیکشن ہی نہیں لڑوں گا ۔ نئی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
دوسری جانب مریم نواز شاہد خاقان عباسی کو بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ناراض نہیں، ان کے پاس خود چل کر جاؤں گی، وہ ہمارے سینئر ہیں اور میں ان سے مشورے لیکر آگے بڑھوں گی