اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانب دار ادارے کے طور پر کام نہیں کر رہا، الیکشن کمشنر صاحب بڑی غلطی کر رہے ہیں،انہیں گھسیٹ کر لے جانا پڑا تو الیکشن میں لے جائیں گے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الیکش کمیشن سے کوئی معافی نہیں مانگی، اپنے بیان پر قائم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آئین توڑنے کی سازش کا حصہ نہ بنیں، آئین میں لکھا ہے الیکشن 90 دن میں کروائیں،چیف الیکشن کمشنر آئین سے انحراف کر کے پچھتائیں گے۔ عدلیہ نے جمعہ کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، انہیں خوف ہے کہ عدلیہ ان کے ساتھ شامل نہیں ہوئی۔ مہنگائی آج 34 فیصد تک پہنچ ہوئی ہے، اتنے کم زرمبادلہ ذخائر تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے۔ ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کر دی۔