کراچی: کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے مریضہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون مریضہ کو اسٹریچر پر لفٹ میں لے جایا جا رہا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو دوسرے فلور سے لفٹ کے ذریعے نیچے لایا جارہا تھا۔بے احتیاطی کے باعث اسٹریچر پلٹنے سے مریضہ کمپارٹمنٹ میں گرکر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر مریضہ کو باہر نکالا گیا،لیکنجانبر نہ ہو سکی، خاتون کے ہاں آج صبح بیٹی پیدا ہوئی تھی۔