عثمان بزدارپھر نیب کے ریڈار پر آ گئے
نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب کو کل پیش ہونے کا حکم دیا ہے،جائیدادوں کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت ۔
عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔ فائل فوٹو
لاہور:سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار (پلس وسیم اکرم) پھر نیب کے ریڈار پرآ گئے ۔
سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے ایک بار پھر طلب کرلیا،ان کو جائیدادوں کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ثمان بزدار کو کل(16 فروری کو) 11 بجے نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی، سابق وزیراعلی پنجاب کو نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فروخت شدہ جائیدادوں کا ریکارڈ بھی لے کر آئیں۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار کو کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔