جمائماخان نے ٹیریان کو عمران خان کی بیٹی قرار دے دیا
عمران خان پرجب حملہ ہوا تواپنے اور عمران خان کے 2بیٹوں اور عمران خان کی بیٹی ٹیریان کا خیال آیا،جمائما خان
کراچی(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹیریان وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دے دیا
برطانوی اخبار ڈیلی میل کو دیے گئے انٹرویو میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ گزشتہ سال 3 نومبر کو جب عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبر ملی تو اُنہیں سب سے پہلا خیال اپنے اور عمران خان کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کا آیا، ساتھ ہی عمران خان اور سیتا وائٹ کی 30 سالہ بیٹی ٹیریان کا بھی خیال آیا۔
عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کا کیس اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں زیر سماعت ہے