وزیراعظم کا بنگلادیشی قیادت کیلئے کینو کا تحفہ

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیشی قیادت کے لیے جذبہ خیرسگالی کے تحت کینوؤں کا تحفہ بھجوایا ہے

کینو کا تحفہ بنگلادیشی ہم منصب، صدر اور دیگر قیادت کےلئے بھجوایا گیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ کینو پاکستانی ہائی کمشنرعمران احمد صدیقی کے ذریعے پہنچائے گئے۔

عمران احمد صدیقی نے سوشل میڈیا پرکینو کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی سطح پر مشہور پاکستانی کینو، ایک ایسا تحفہ جو دو قوموں کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتا ہے