آڈیو جھوٹی ہے یا سچی، ذمے داران کو سزادیں،فائل فوٹو
آڈیو جھوٹی ہے یا سچی، ذمے داران کو سزادیں،فائل فوٹو

آڈیو لیگ پر عابد زبیری کا بھی ردعمل سامنے آگیا

لاہور(امت نیوز)مبینہ آڈیو لیک پر صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا موقف بھی سامنے آگیا ، ان کا کہناہے کہ  سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کا کیس لڑ رہا ہوں، چوہدری پرویز الہی کے ساتھ آڈیو کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے، پرویز الہی نے محمد خان بھٹی کے حوالے سے رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی کیس کا سپریم کورٹ میں زیرالتوا کسی اور مقدمے سے تعلق نہیں، غلام محمود ڈوگر کا کیس 28 نومبر سے سپریم کورٹ میں لڑ رہا ہوں، بعض عناصر میری ساکھ خراب کرنے کیلئے ڈاکٹرڈ آڈیو پھیلا رہے ہیں۔

صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا کہ آڈیو لیک آزاد عدلیہ پر حملہ ہے،  اوچھے ہتھکنڈے بار کی قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔