کراچی(امت نیوز)نيب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کو طلب کرلیا۔
نیب لاہور نے مونس الٰہی کو 20 فروری دن 11 بجے طلبی کا نوٹس بھجوا یا ہے ۔ نیب کی جانب سے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں تبادلوں اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
بے ضابطگیوں میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کیس میں مونس الٰہی کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، مونس الٰہی سے کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔
سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری افضل ساہی کے بیٹے اور سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو بھی اسی کیس میں 20 فروری کو ہی نیب میں طلب کیا گیا ہے