اسلام آباد ( اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی امریکی سفارتخانے آمد، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق فواد چودھری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے دوران سفارتی عملے کے اہم ارکان بھی موجود تھے۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف امریکا کے مخالف نہیں ہے بلکہ برابری کی سطح پر تعلقات کی حامی ہے
فواد چودھری کی جانب سے پاکستان میں انسانی حقوق کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ امریکی سفیر اور اعلیٰ حکام سے اچھی ملاقات ہوئی،
پاکستان میں انسانی وسائل کی بگڑتی ہوئی صورتحال بحث کا خاص مرکز تھی۔