کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما گل نمروز گرفتار
گل نمروز اور ان کےبیٹے کو پولیس نے گرفتارکیا ہے، راجا اظہررکن سندھ اسمبلی
February 17, 2023 · قومی
کراچی : پی ٹی آئی کے رہنما اور لیبر ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری گل نمروز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق گل نمروز کو ان کے گھر کورنگی سے گرفتار کیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کی جانب سے گل نمروز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گل نمروز اور ان کے بیٹے کو پولیس گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر وارنٹ گرفتاری کس قانون کے تحت کی گئی اور کراچی میں پی ٹی آئی ورکرز کو حراساں کیا جا رہا ہے۔