جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم انتقال کر گئے

لاہور: جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم لاہور میں انتقال کر گئے۔ جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ وہ لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اہلِ خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم مرحوم کی نمازِ جنازہ جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم نگراں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے۔