مہنگائی اور بڑھ گئی ، مجموعی شرح 38.42 فیصد تک جاپہنچی

اسلام آباد(امت نیوز)پیٹرول مہنگا اور ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا جس سے مہنگائی کی مجموعی شرح 38.42فیصد تک جاپہنچی

ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتں بڑھنے سے ہوا اور ایک ہفتے کے دوران 34 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 5  کی قیمتوں میں کمی  اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات نئے بتایا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ 44 ہزار 175 روپے ماہانہ انکم والا طبقہ متاثر ہوا اور 44ہزار 175روپے ماہانہ آمدنی والےکیلئے مہنگائی کی ہفتہ وارشرح39.65فیصدرہی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 44 روپے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا جبکہ کیلے 12 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چاول کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 50 پیسے، دال ماش 8 روپے 26 پیسے مہنگی ہوئی، 390 گرام خشک دودھ کی قیمت 11 روپے 40 پیسے بڑھ گئی، دہی کی فی کلو قیمت 2 روپے 85 پیسے، دودھ 95 پیسے فی لیٹر  اور  ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 46 روپے 98 پیسے منہگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مٹن 12 روپے 14 پیسے، بیف 5 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا، اس کے علاوہ دال مونگ، چینی، گڑ اور آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔