دہشت گرد دستی بم حملہ کرکے عمارت میں داخل ہوئے،راناثنااللہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پولیس آفس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا، دہشت گرد دستی بم پھینکے اور اس کی آڑ میں عمارت میں داخل ہوئے

وزیرداخلہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت رابطے میں ہے، سندھ پولیس کو ہر مدد فراہم کی جائے گی۔ آئی جی سندھ اور  چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے ،

انہوں نے کہا کہ پشاور کے واقعے کے بعد سے جنرل تھریٹ موجود ہے ، تمام صوبوں میں تمام ادارے پوری طرح متحرک اور چوکنا ہیں، پشاور اور اب کراچی کے واقعے کے بعد انتظامات کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔