پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاﺅ۔فائل فوٹو
پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاﺅ۔فائل فوٹو

نوازشریف کی سزا کا ازالہ عدلیہ کو خود کرناہوگا،مریم نواز

لاہور (امت نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز آڈیو لیک کے بعد عدلیہ کو دو چار کرداروں کا احتساب کرنا ہوگا اور نواز شریف کی سزا کا ازالہ بھی خود کرنا ہوگا

لاہورپارٹی کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ  ادارے میں موجود ’فیض‘ کی باقیات موجود ہیں وہ اب بھی عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ  عوام و معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کر دیا ہے ہم تعمیر نو کررہے ہیں، نوشتہ دیوار پر پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے، عمران خان بل میں چھپے ہوئے ہیں چوہے کی طرح باہر نہیں اور کورٹ میں بھی نہیں آ رہے۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ  عدلیہ کو باور کروانا چاہتی ہوں احتساب سے ادارے کمزور نہیں مضبوط ہوتے ہیں، ایک یا دو کردار جس سے عدلیہ پر انگلیاں اٹھتی تو روک تھام و احتساب خود کرنا ہوگا، قوم کا اربوں روپے کبھی سوشل میڈیا پر نہیں لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب نوازشریف کی سزا والا ازالہ عدلیہ کو خود کرنا پڑے گا اگر وہ داغ نہیں دھوئے گی تو مستقبل کا راستہ مشکل ہو جائے گا۔ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے اور وہ باعزت بری ہوں گے کیونکہ فیصلے اب خود بول پڑے ہیں کہ اُن سے فیصلے کروائے گئے۔ انصاف کا معیار پورا نہیں کریں گے تو مسائل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں کیونکہ انہیں عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پر چلنے کی عادت ہے، پی ٹی آئی پر جو الزامات  ہیں ن لیگ پر ہوتے تو بہت برا حشر ہوتا، عمران خان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں جس کا نظریہ شروع سے ہی غلط ہے
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ پرانی جماعت تھی روایتی جماعت کے سوشل میڈیا کی اہمیت کے بارے میں اب احساس ہوا ہے، ملک میں کونے کونے میں آواز پہنچانے کیلئے ملک میں سوشل میڈیا کو مضبوط کررہے ہیں
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ایک بار پھر کہا کہ حکومتی ذمہ داری میری نہیں  نہ پہلے نہ آج میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ ہے، حکومت کا حصہ نہیں لیکن دعاگو ہوں کہ حکومت دن رات محنت کرے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نہ صرف ن لیگ بلکہ سب سیاسی جماعتوں کا ہوناُچاہیے، ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اور وہ کہتے ہمیں حکومت دو، جھوٹ کی زندگی مختصر ہوتی ہے، پہلے بولے سازش امریکا نے کی تو محسن نقوی سے ہوتی ہوئی اختر لاوا تک پہنچ گئی۔< مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’جب بھی الیکشن ہوں تو بالکل تیار ہیں عوام کے پاس جا رہی ہوں، الیکشن جیتیں گے محنت کررہے ہیں۔ابھی پلان ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے کیسے بچانا ہے، اگر آئی ایم ایف کی بات مانیں تو پھنستے ہیں اور نہ مانیں تو پھنستے ہیں، سو فیصد یقین ہے شہباز شریف اور اسحاق ڈار چاہتے ہیں بحران سے ملک کو نکالیں، میری اور شہباز شریف کی آڈیوز آئی ہیں لیکن کوئی ایسی چیز نہیں جو ملک کے خلاف ہو، نیب سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں جس نے کچھ نہیں کیا اسے سکون سے رہنا چاہیے ، نیب ترامیم کے خلاف ہوں اور اپنی رہائی میں بھی نیب سے سہولت نہیں لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کچھ نہیں کیا جب ان کی باری آئی تو نیب ترامیم سے فائدہ ہوا جو جرم میں رنگے ہوئے ہیں، ہم نےجو نیب ترامیم کیں وہ عمران خان کے کام آ رہی ہیں، احتساب کے اداروں سے مسئلہ نہیں بلکہ اس کے غلط استعمال سے مسئلہ ہے۔