کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی(امت نیوز) کراچی پولیس آفس پر ہونے کی حملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔کمیٹی سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کریں گے۔
تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب بھی شامل ہیں ۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملے میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے۔ تحقیقات میں اس نقطے پر بھی غور کیا جائے گا۔