کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کی خاتون خودکش بمبار گرفتار

کوئٹہ(امت نیوز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایک گھر پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جہاں سے کالعدم تنظیم کی خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سے ساڑھے 4 کلو گرام وزنی خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خاتون خودکش بمبار کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت مہبل کے نام سے ہوئی ہے جو شادی شدہ ہے- خاتون  کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے بتایا گیا ہے۔