وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی میونخ میں سعودی ہم منصب سے ملاقات

میونخ(امت نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے میونخ سیکیورٹی کونسل کے دوران  سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے مضبوط تعلقات اور مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے ان کی سپورٹ اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا
ملاقات میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان داود نے بھی شرکت کی۔


میونخ سکیورٹی کانفرنس 2030 میں اٹھائے گئے اہم ترین ایشوز کے علاوہ عالمی امن اور سلامتی کے حصول کے لیے کثیرالجہتی عمل کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مباحثے میں توانائی کی بین الاقوامی مارکیٹ میں استحکام اور تحفظ  پر بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی اہمیت، دنیا کو درپیش جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر رابطے جاری رکھنے کی اہمیت کا موضوع زیر بحث آیا۔