پشاور(اُمت نیوز)پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے عالم دین مولانا اعجاز الحق شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا ہے۔ مفتی اعجاز احمد پرگھر سے نکل کرنماز کےلئے جا رہے تھے جس وقت فائرنگ کی گئی
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور بڈھ بیر میں فائرنگ سے عالم دین مفتی مولانا اعجاز احمد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ملزمان آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مفتی اعجاز احمد پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ نماز کےلئے گھر سے نکلے ۔
مولانا کی شہادت پر تھانہ بڈھ بیر میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔