کراچی( اُمت نیوز) کراچی پولیس آفس پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے
تفصیلات کےمطابقسی ٹی ڈی سول لائنز تھانے میں مقدمہ ایس ایچ او صدر انسپکٹر خالد حسین میمن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں تین ہلاک سمیت کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے کے مطابق شام سات بج کر پندرہ منٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ نفری سات بج کر بیس منٹ پر پہنچی۔دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ڈی آئی جی جنوبی عرفان بلوچ نے ترتیب دیا ۔
صدر پولیس لائن کے قریب بنے فیملی کوارٹر کی عقبی دیوار پر لگی تار کو کاٹ کر دہشت گرد داخل ہوئے۔
۔ متن میں کہا گیا کہ ایک دہشت گرد نے تیسری منزل پر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ ایک دہشت گرد چوتھی منزل پر سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا اور تیسرا دہشت گرد چھت پر فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنا۔
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں پولیس صدر لائن پہنچے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے سوشل میڈیا کے ذریعے قبول کی۔